ضبط شدہ غیرملکی سگریٹ کی نیلامی روک دی گئی
ایف بی آر نے کسٹمزکوضبط شدہ غیرملکی سگریٹ کی نیلامی سے روک دیا
لاہور(اکنامک رپورٹر)ایف بی آر ذارئع کے مطابق وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق سگریٹ کے ان پیکٹوں پر مضر اثرات کے حوالے سے تصاویر چسپاں نہیں ۔غیر ملکی ضبط شدہ سگریٹ پر لوگوں کو خبردار رکھنے سے متعلق تحریر بھی درج نہیں ، ضبط شدہ غیر ملکی سگریٹ نیلام کرنے کے بجائے تلف کئے جائیں گے ۔