آٹھویں کے بورڈ امتحانات ختم تعلیمی کارکردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات لینے کا فیصلہ

 آٹھویں کے بورڈ امتحانات ختم  تعلیمی کارکردگی جانچنے کیلئے  تھرڈ پارٹی کی خدمات لینے کا فیصلہ

پانچویں کے بعد پنجاب امتحانی کمیشن کے زیر اہتمام آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو بھی ختم کردیا گیا

لاہور(عاطف پرویز سے ) پانچویں کے بعد پنجاب امتحانی کمیشن کے زیر اہتمام آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو بھی ختم کردیا گیا ۔ اضلاع میں بچوں کی تعلیمی کارکردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف طلبہ کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے ۔ پنجاب امتحانی کمیشن سکولوں کو سوالوں کی فہرست تیار کر کے دے گا، جس میں سے اساتذہ اپنی مرضی سے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے سوالات کا انتخاب کریں گے ۔ دوسرے طریقہ کار میں طلبہ اور اضلاع کی کارکردگی جانچنے کیلئے تمام اضلاع کے منتخب سکولوں کے بچوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا ۔ تاہم پیک کی افرادی قوت کی کمی کو دیکھتے ہوئے اسسمنٹ کی ذمہ داری تھرڈ پارٹی کو دی جائے گی ۔ ابتدائی طور پر یہ اسسمنٹ پانچویں اور آٹھویں جماعت کی ہوگی تاہم بعد میں پہلی سے آٹھویں تک تمام جماعتوں کو شامل کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں