دینی مدارس کی رجسٹریشن 5 اکتوبر سے شروع ، دفاترقا ئم

 دینی مدارس کی رجسٹریشن 5 اکتوبر سے شروع ، دفاترقا ئم

دینی مدارس کی رجسٹریشن کیلئے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں مدارس رجسٹریشن دفاتر قائم کردئیے گئے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) رجسٹریشن کا عمل 5 اکتوبر سے شروع ہوجائیگا۔حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کے مابین معاہدہ کی رو سے مدارس رجسٹرڈ کئے جا ئیں گے اور وفاقی وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہونگے ۔ 133 اضلاع میں رجسٹریشن مراکز قائم کئے گئے ہیں، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت میں صوبائی رابطہ آفیسرز ، ضلعی سطح پر بھی افسران متعین کردئیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں 35، سندھ میں 24 اور خیبر پختونخوا کے 31 اضلاع میں دفاتر اور رابطہ آفیسرز متعین کئے گئے ہیں ، بلو چستان میں 25، آزاد کشمیر میں 9 اور گلگت بلتستان میں 8 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ دینی مدارس کے مہتمم و ناظمین صوبائی یا ضلعی دفاتر سے رجسٹریشن فارم وصول کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں