بابراعظم پر الزام لگانے والی لڑکی پر مبینہ قاتلانہ حملہ
کاہنہ کے علاقے میں بابر اعظم پر جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والی لڑکی پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کیا گیا
لاہور (نیوز رپورٹر) متاثرہ لڑکی حامیزہ نے کہا کہ کاہنہ کے قریب 8 بجے 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انکی گاڑی پرگولیاں چلادیں، حملہ آوروں نے گاڑی پر 4 فائر کیے اورخوش قسمتی سے وہ بچ گئیں، حامیزہ نے خود پر قاتلانہ حملے کے مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کرادی ہے ۔