پیپر لیک:ملزموں کا میڈیکل نہ کرنے پر عدالت برہم
ملزموں کے ریمانڈ میں 3روز کی توسیع،میڈیکل کرانے کا دوبارہ حکم ,ملزم گوہر ،غضنفر ،مظہر عباس ، وقار اکرم ، فہد علی 14جنوری کو پھرطلب
لاہور(اپنے خبر نگارسے )ضلع کچہری میں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپر لیک سکینڈل کے کیس پر سماعت کرتے ہوئے پانچ ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی اور ملزموں کو دوبارہ 14 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم سنا دیا ،ملزمان گوہر علی ،غضنفر خان،مظہر عباس ،وقار اکرم ،فہد علی احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان کا میڈیکل نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا اوردوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم سنا دیا ، اینٹی کرپشن کی جے آئی ٹی نے بتایا ملزموں نے پی پی ایس سی کے سات امتحانات کے پیپر لیک کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔