پی ٹی آئی فتح، لیگی بیانئے کے منہ پر طمانچہ

 پی ٹی آئی فتح، لیگی بیانئے کے منہ پر طمانچہ

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی کی فتح ریاست مخالف ن لیگی بیانئے کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے

لاہور(سپیشل رپورٹر) ضمنی انتخابات کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جہاں سے ن لیگ جیتے وہ الیکشن شفاف اور جہاں ہارے وہاں دھاندلی کا راگ الاپنا اعلٰی درجے کی منافقت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات کے برعکس اس بار پی ٹی آئی کا مقابلہ صرف ن لیگ نہیں، بلکہ ساری پی ڈی ایم سے تھا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ، میاں جاوید لطیف، عظمٰی بخاری، عطاء تارڑ اپوزیشن میں ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے رہے ۔لیگی قیادت اپنے کرائے کے غنڈوں کے ساتھ بدمعاشیاں کرتے اور انتخابی عمل پر اثر انداز ہوتے رہے ۔ انہوں نے کہا امید ہے ضمنی انتخابات کے بعد نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کی آتماؤں کو شانتی مل گئی ہو گی۔ اب انہیں خشوع وخضوع کے ساتھ سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تیاری کرنی چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں