نویں سے بارہویں تک کلاسیں 19 اپریل سے شروع کرنیکانوٹیفکیشن جاری
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کئے گئے
اسلام آباد(سٹی رپورٹر) فیصلے کے مطابق پریپ سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رہیں گے تاہم فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے نویں سے بارہویں جماعت تک کورونا ایس او پیز کے ساتھ 19 اپریل سے تعلیمی سلسلہ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 18 مئی سے شروع ہوں گے ۔ پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے جس کا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے الگ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا تاہم تاریخ میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے ، تمام سکولوں اور کالجز کی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی تاہم ایس او پیز اور صفائی کا خیال رکھا جائے ۔