1960کے بعد زرعی شعبے پر کوئی توجہ نہ دی گئی:عمران خان

 1960کے بعد زرعی شعبے پر کوئی توجہ نہ دی گئی:عمران خان

قومی رابطہ کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس، روڈ میپ وضع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے زرعی ترقی کے راستے میں مشکلات کو فوری حل کرنے ، ترقی کے عمل کی مسلسل نگرانی اور مناسب وقت پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے موثر فیصلہ سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی زرعی شعبے کی ترقی اب اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اس ضمن میں حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی رابطہ کمیٹی برائے زراعت کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی جمشید چیمہ نے گزشتہ دو سالوں میں گندم، چاول، مکئی، گنے اور آلو کی فصل کی ریکارڈ پیداوار اور خصوصی طور پر موجودہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی بدولت کاشتکاروں کو ریکارڈ پیداوار کے جائز اور مناسب منافع کے ثمرات پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مناسب قیمتوں کی وجہ سے کاشتکاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ 1960 کے بعد ملک کے زرعی شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، وزیراعظم نے گزشتہ دو سالوں میں گندم، مکئی، چاول، گنے اور آلو کی حوصلہ افزا پیداوار کے پیش نظر کاشتکاروں کو مزید سہولیات،سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے اور زراعت کے مختلف شعبوں کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات پر مبنی روڈمیپ وضع کرنے کی ہدایات دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں