نفرت جرم سے ، مجبور قیدیوں کی مدد ہونی چاہیے :علیم خان

نفرت جرم سے ، مجبور قیدیوں کی مدد ہونی چاہیے :علیم خان

کوٹ لکھپت ، اڈیالہ جیل میں 50سے زائدقیدیوں کی واجب الادا رقم جمع رہا ہونیوالے قیدیوں کا لاہور،قصور،شیخوپورہ،گجرات و دیگر شہروں سے تعلق

لاہور (سیاسی رپورٹر سے )عید الفطر کے موقع پر فلاحی ادارے نے جرمانوں اور دیت کی ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث جیلوں میں بند قیدیوں کے لاکھوں روپے کے جرمانے ادا کر کے انہیں گھروں میں عید منانے کا موقع فراہم کردیا،عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے کوٹ لکھپت جیل لاہور اور اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 50سے زائدقیدیوں کی واجب الادا رقم جمع کروا دی گئی ، جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ہے ،یہ قیدی اپنی سزا کاٹنے کے بعد مختلف جرائم میں جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث قید تھے ،رہا ہونے والے ان قیدیوں کا تعلق لاہور،قصور،شیخوپورہ،گجرات و دیگر شہروں سے ہے ، سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم نے کہا ان قیدیوں کی رہائی خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کروائی گئی ہے ۔نفرت جرم سے ہونی چاہیے اور کسی مجبوری یا بے بسی میں قید شہریوں کی ضرور مدد ہونی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں