سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 1ماہ تک محدود کرنیکی تجویز
جون میں کلاسز لگائی جائیں اور سالانہ امتحانات ہوں، اگست سے نئے سیشن کا آغاز محکمہ سکول ایجوکیشن نے تجاویز دیدیں، حتمی فیصلہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کو ایک ماہ تک محدود کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ کرنے کی تجویز دے دی ۔ تجویز کے مطابق جون میں کلاسز لگائی جائیں اور سالانہ امتحانات منعقد کیے جائیں ۔ اگست سے سکولوں میں نئے سیشن کا آغاز کیا جائے ،حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔ اگلی کانفرنس سات جون سے پہلے ہوگی۔