90 بیوروکریٹس نے توشہ خانہ کے تحائف کوڑیوں کے بھاؤ خرید لئے

90 بیوروکریٹس نے توشہ خانہ کے تحائف کوڑیوں کے بھاؤ خرید لئے

ایوان صدر کے پروٹوکول افسر محمد سعید نے تحائف کے ایک پیکٹ سمیت متعدد اشیا چند ہزار روپے میں خریدلیں کیبنٹ ڈویژن کے نجیب اللہ نے 600 روپے میں مجسمہ اور غلام محمد نے صرف 3500 روپے میں کارپٹ لے لیا سونے کے زیورات، رولیکس سمیت برانڈڈ گھڑیاں، پرفیومز،قیمتی ڈیکوریشن پیس و دیگر اشیاسرکاری افسروں کو ملیں تحائف کی مد میں خزانہ میں 2کروڑ 72لاکھ92ہزار روپے آئے :لاہور ہائیکورٹ میں2017-18 کی رپورٹ جمع

لاہور(محمداشفاق )مسلم لیگ ن کے دور میں 90بیوروکریٹس کی جانب سے توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کوڑیوں کے بھائو خریدنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی جانے والی 2017-18کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ انتہائی قیمتی تحائف کوڑیوں کے بھا ئو بانٹ دئیے گئے ۔ ایوان صدر محکمہ شماریات ، کیبنٹ ڈویژن اور دیگر محکموں کے افسران فائدہ اٹھانے میں پیش پیش رہے ۔ جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن غلام محمد نے ایک کارپٹ 3500روپے میں خریدا،سیکرٹری ایوان صدر نے ماربل ڈیکوریشن پیس 2ہزار روپے ،اسسٹنٹ سیکرٹری پروٹوکول ایوان صدر محمد سعید خان نے 3ہزار روپے میں نایاب ترین ’’فلائی کاٹ ان امبر‘‘ کا گفٹ، 20ہزار560روپے میں دیوار پرسجاوٹ کیلئے لگانے والی تصاویر ، 2400روپے میں ایک لیمپ اور 45ہزار500روپے میں ایسا قیمتی تحائف کاباکس خریدا جس میں امپورٹڈ پرفیوم سیٹ، لوبان دان، سگریٹ لائٹر اور نایاب خوشبو شامل تھی ، اسی افسر نے 9ہزار500روپے میں دو ڈیکوریشن پیس خریدے جبکہ 3ہزار250روپے میں ایک خنجر خریدا۔ نیٹ ورک ایڈمنسٹریشن اینڈ انفارمیشن براڈ کاسٹنگ محمد بلال ظفر نے 3 ہزار روپے میں ٹیبل کلاتھ،اسسٹنٹ کیبنٹ ڈویژن رضوان احمد نے 4ہزار روپے میں خنجر،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ شعیب احمد صدیقی نے بیلا کٹورا 2ہزار روپے ،ربیعہ جویریہ آغا سیکرٹری ایچ آر نے زیورات کو محفوظ رکھنے والا باکس 3ہزار روپے ،سیکرٹری شماریات ڈویژن رخسانہ یاسمین نے 2 کارپٹ 22ہزار روپے اور25ہزار روپے میں خریدے ۔ اس کے علاوہ ایس او کیبنٹ ڈویژن محمد نجیب اللہ نے 600 روپے میں دوستی کی علامت کا مجسمہ،ایس او کیبنٹ ڈویژن عبدالرحمن سلہریا نے پیتل سے بنے کچھوے اور ڈولفن کو 1550روپے ، ایس او کیبنٹ ڈویژن عبدالرحمن سلہریا نے انسانی مجسمہ 1850 روپے ،پروگرامنگ منیجر پیک جاوید اقبال نے 3100 روپے میں ایک خنجر،ایس او کیبنٹ ڈویژن نوید حسن نے 21ہزار100 روپے کا کارپٹ، منیجر ٹیک نیسکوم نوفل خالد نے 18ہزار700 روپے میں چائے سیٹ اور ایک بال پوائنٹ 36ہزار روپے میں خریدا،اسلام آباد کے منیجر ٹیک نیسکوم منصور احمد نے خانہ کعبہ کا سلور ماڈل 12ہزار 100 روپے میں خریدا، ادارہ شماریات کے آفیسر شیر علی نے ایک پیالہ 20ہزار 100 روپے میں خریدا،چیف شماریات لیاقت علی نے ایک چھوٹا ڈیکوریشن پیس 13ہزار500روپے میں خریدا،ایس او کیبنٹ ڈویژن محمد عبدالرافع نے بے نظیر بھٹو کا پورٹریٹ2ہزار 600 روپے میں خریدا،ایس او کیبنٹ ڈویژن اشرف علی نے گائون کا مکمل سیٹ 1200 روپے میں خریدا، کیبنٹ ڈویژن کے میڈیکل آفیسرانعام الرحمن نے گھنٹہ گھر کا گولڈن رنگ میں ماڈل 5ہزار 50روپے میں خریدا،کیبنٹ ڈویژن کے میڈیکل آفیسرانعام الرحمن نے ٹیبل کلاک 2ہزار50روپے ،کشمیری شال 6ہزار 50روپے ،کارپٹ 50ہزار 150 روپے میں خریدا،ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ شبیر خٹک نے پلیٹ5ہزار روپے ،قرآن پاک کو محفوظ رکھنے والا باکس 10ہزار روپے ،ڈریگن بال 20ہزار روپے ، لکڑی کی بنی چھوٹی کشتی 2500 روپے ،قیمتی بال پوائنٹ 45ہزار روپے اور قیمتی پرفیوم 40ہزار روپے میں خریدا،صدارتی سیکرٹریٹ کے اے ڈی سی ناصر محمود نے ایک لاکٹ 155روپے اور کڑھائی کی ہوئی تصویر2ہزار250روپے میں خریدی ،پی ایس کیبنٹ ڈویژن خان محمد نے ایک قیمتی بال پوائنٹ 2ہزار505 روپے ،6 جائے نماز 6ہزار 650روپے ، 3100، 3200 ، 3300 ، 3350 اور 3400 روپے ،لکڑی کا باکس 2ہزار50 روپے میں خریدا،آئی پی سی ارشد محمود رانا نے خوبصورت ٹائل فریم6ہزار روپے میں خریدا،سیکرٹری کشمیر افیئرز پیر بخش خان جمالی نے ایک کارپٹ 50ہزار روپے اور ایک سوپ سیٹ 15ہزار 100 روپے میں خریدا، پی ایس کیبنٹ ڈویژن دلشاد رانا نے خانہ کعبہ کا ماڈل 8ہزار روپے میں خریدا،اسسٹنٹ کیبنٹ ڈویژن شاہ رخ نصرت نے جہاز کا ماڈل 3ہزار ،مردم شماری کمشنر نوید اقبال نے پرفیوم 35ہزار6سو روپے ،ایس او کیبنٹ ڈویژن ظفر علی خان نے ایک قیمتی بال پوائنٹ اور چابی کا چھلا 2ہزار50روپے اور تیر کمان 15ہزار 150روپے میں خریدے ،ایس او انفارمیشن براڈکاسٹنگ نے ایک گیم 800روپے ،اسسٹنٹ کیبنٹ ڈویژن شاہ رخ نصرت نے شطرنج 14ہزا روپے ،پارلیمانی افیئرز کے جے ایس محمداشفاق گھمن نے کلائی پرباندھنے والی برانڈڈ گھڑی ایک لاکھ5ہزار روپے ، ایک اور قیمتی گھڑی 87ہزار روپے اور لیڈیز گھڑی 600 روپے میں خریدی، کیبنٹ ڈویژن کے اسسٹنٹ سیکرٹری شاہ رخ نصرت نے ایک گھڑی14ہزار روپے ، میڈیکل آفیسر انعام الرحمن نے ایک گھڑی 6ہزار 50روپے ،ڈائریکٹر شماریات فضل محمود بیگ نے ایک گھڑی 42ہزار 100 روپے ، 18 قیراط کی سونے کی انگوٹھی1لاکھ7ہزار500 روپے ، کف لنکس کی ایک جوڑی71ہزار روپے اور ایک تسبیح 33ہزار روپے میں خریدی، محکمہ شماریات کے آفیسر شیر علی نے خواتین کے استعمال کی گھڑی 23ہزار روپے ، سلور ٹرے 27ہزار 500 روپے اور ایک قیمتی گھڑی 6لاکھ ایک ہزار روپے میں خریدی،شماریات کے چیف آفیسر لیاقت علی نے ایک مردانہ گھڑی 38ہزار روپے اور ایک زنانہ گھڑی 8لاکھ ایک ہزار روپے میں خریدی، محکمہ شماریات کے آفیسر مظہر حسین نے 2 گھڑیاں 31ہزار500روپے اور 45ہزار 500 روپے ، کانوں میں پہننے والے ہیرے کے بندے 88 ہزار 500 روپے ، زعفران کا چھوٹا باکس 2ہزار150روپے اور ایک سونے کی انگوٹھی 53 ہزار روپے میں خریدی ،وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر شہزاد انجم نے ایک سونے کا سیٹ ،سونے کا ہار ، بریسلٹ اور کانوں میں پہنے والے بندے 6لاکھ 75ہزار500روپے میں خریدے ،منیجر ٹیک نیسکوم منصور احمد نے ایک رولیکس گھڑی 6لاکھ 51ہزار روپے ،ایس ایس ٹی ،ایس جی اسلام آباد محمد یونس نے ایک قیمتی گھڑی 18لاکھ50ہزار500روپے اور ایک برانڈڈ گھڑی 20لاکھ5ہزار روپے میں خریدی ، منیجر ٹیک نیسکوم نوفل نے ایک رولیکس گھڑی 5لاکھ 11ہزار روپے اور دوسری قیمتی گھڑی 17ہزار 500 روپے میں خریدی، ایس او کیبنٹ ڈویژن شمس الحق نے 2 گھڑیاں 15ہزار200روپے اور ایک لاکھ21ہزار روپے میں خریدیں ، سیکرٹری کشمیر افیئرز پیر بخش خان جمالی نے ایک رولیکس گھڑی 6لاکھ 80ہزار روپے ،منیجر پیک جاوید اقبال نے سونے کا بریسلٹ 2لاکھ ایک ہزار روپے اور ایک قیمتی برانڈڈ گھڑی 27لاکھ3ہزار 500 روپے میں خریدی۔ ڈی جی آڈیٹر جنرل احمد تیمور ناصر نے ایک گھڑی 35ہزار 110 روپے میں خریدی۔ مجموعی طور پر 2کروڑ 72لاکھ92ہزار85روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں