سفارتی استثنیٰ:اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق خاوند کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

سفارتی استثنیٰ:اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق  خاوند کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا

لاہور (کورٹ رپورٹر) عدالت نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کو بطور سفارت کار حاصل استثنٰی کے تحت نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ،عدالت کا عمر فاروق ظہور کے ریڈ وارنٹ بھی واپس لینے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم،وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین عدالتی حکم پر عمل کر کے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔ جسٹس شجاعت علی خان نے لائبیریا کے سفارتکار عمر فاروق کیخلاف مقدمہ کا تمام عدالتی ریکارڈ بھی 15 ستمبر کو طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کے تمام فریقین کو 30 روز میں تحریری جواب بھی جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔ وفاق کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھاکہ عمر فاروق کے لائبیریا کا سفارت کار تعینات ہونے قبل درخواست گزار کیخلاف فوجداری کارروائی مکمل کی گئی ۔ درخواست گزار کا نام جب ای سی ایل میں شامل کیا گیا تب اسکو سفارت کار والا استثنٰی میسر نہیں تھا ، عدالتی معاون نے نقطہ اٹھایا تھاکہ ویانا کنونشن کے تحت سفارت کار اور اسکے اہلخانہ کو استثنٰی اور مراعات حاصل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں