وزیراعلیٰ بزدار کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

وزیراعلیٰ بزدار کے ہیلی کاپٹر  کی ہنگامی لینڈنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر نے آندھی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی-وزیر اعلی ٰکے ہیلی کاپٹر نے اسلام آباد سے لاہور واپسی پر آندھی کے باعث گڑھی شاہوریلوے سٹیڈیم میں ایمرجنسی لینڈنگ کی

لاہور ،حافظ آباد(سیاسی رپورٹر سے ، نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر نے آندھی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی-وزیر اعلی ٰکے ہیلی کاپٹر نے اسلام آباد سے لاہور واپسی پر آندھی کے باعث گڑھی شاہوریلوے سٹیڈیم میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ، ہیلی کاپٹر نے پرانے ائیر پورٹ پر لینڈنگ کرنا تھی-آندھی کے باعث پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو گڑھی شاہو ریلوے سٹیڈیم میں بحفاظت اتارلیا، سٹیڈیم میں موجود بچے اور کھلاڑی وزیر ا علیٰ کے گرد جمع ہوگئے ، عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں لیں ،عوام وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ادھر وزیر اعلیٰ بغیر اطلاع اور بغیر پروٹوکول قادر آباد بیراج پہنچ گئے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے دریائے چناب میں پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ لیا اور بیراج کا معائنہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر نورش صباء اور محکمہ ایری گیشن کے افسروں نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔ بزدار ہنگامی لینڈنگ

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں