خورشید شاہ ، خواجہ آصف علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوسکے

خورشید شاہ ، خواجہ آصف  علی وزیر کے پروڈکشن  آرڈر جاری نہ ہوسکے

قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کیلئے اپوزیشن کے اسیر ارکان سیدخورشید شاہ ، خواجہ محمد آصف اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوسکے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اپوزیشن جماعتوں کے یہ ارکان مختلف نیب و فوجداری مقدمات کے تحت زیر حراست ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر بجٹ سیشن میں کوئی بات نہیں کی گئی۔ اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔ اسیر ارکان کی بجٹ سیشن میں عدم موجودگی کو محسوس کیا گیا۔ قومی اسمبلی کا یہ پہلا بجٹ سیشن ہے جس کیلئے گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں