شیخوپورہ میں دکان کا ماہانہ کرایہ سواارب وزیراعظم کا نوٹس ،رپورٹ طلب

شیخوپورہ میں دکان کا ماہانہ کرایہ سواارب  وزیراعظم کا نوٹس ،رپورٹ طلب

وزیر اعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے تاجر احمد خورشید چودھری کی دکان کے ماہانہ کرایہ کی بولی ایک ارب 25کروڑ تک لیجانے کے معاملہ کی رپورٹ صوبائی حکومت سے طلب کرلی

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یہ رپورٹ انہوں نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شیخوپورہ کے تاجروں کی شکایات کی روشنی میں طلب کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شیخوپورہ میں میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کی نیلامی کے موقع پر تاجروں کو پریشان اور ہراساں کرنے کیلئے انتظامیہ نے اپنے بندے کھڑے کرکے کرایہ جات میں حیران کن طور پر اضافہ کرانے کی جو پالیسی اختیار کی اس سے بولی مذاق بن کر رہ گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں