صدر کے اسلام آباد سینئر سٹیزن ‘ حقوقِ نسواں بلز پر دستخط

صدر کے اسلام آباد سینئر سٹیزن ‘ حقوقِ نسواں بلز پر دستخط

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2021 اور نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی)بل 2021 پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد (این این آئی)بل کے تحت اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ،قانون کے تحت سینئر سٹیزن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا،بزرگ افراد کیلئے اولڈ ایج ہوم ‘‘دارالشفقت’’کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا،ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد سینئر سٹیزن کارڈ کے اہل ہوں گے ، نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں ایکٹ 2020 کے سیکشن 5 میں ترمیم کے تحت محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو تیس دن کے اندر اپیل کی جا سکے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں