وزرائے تعلیم کانفرنس کل گرمیوں کی چھٹیاں 14اگست تک بڑھانے کی تجویز

وزرائے تعلیم کانفرنس کل   گرمیوں کی چھٹیاں 14اگست تک بڑھانے کی تجویز

موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ کل 28 جولائی کو ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے ، موسم گرما کی چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز ہے ، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے یکم اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ نئے تعلیمی سال کو یکم اگست سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں