پشتوکی نامورادیبہ زیتون بانوانتقال کرگئیں

پشتوکی نامورادیبہ زیتون  بانوانتقال کرگئیں

پشتو زبان و ادب کی نامور ادیبہ زیتون بانو المعروف موربی بی طویل علالت کے باعث انتقال کر گئیں

پشاور (اے پی پی) ان کی نماز جنازہ آج صبح سٹوڈنٹ اکیڈمی سکول عاشق آباد ورسک روڈ پشاور میں ادا کی جائے گی۔ زیتون بانو کی عمر82برس تھی ۔زیتون بانو نے اپنے کیریئر کا آغاز 1958 میں اس وقت کیا جب ہندارا (آئینہ) کے عنوان سے پہلی مختصر کہانی لکھی۔ اس وقت وہ نویں جماعت میں تعلیم حاصل کررہی تھیں۔ان کی مطبوعات میں مات بنگری، خوبونا ، جواندی غمونا ، برگ آرزو اور وقت کی دہلیز پر شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں