ہائیکورٹ حملہ کیس:غیرحاضری پربارصدرزاہدمحموداورنازیہ بی بی کے وارنٹ جاری

ہائیکورٹ حملہ کیس:غیرحاضری  پربارصدرزاہدمحموداورنازیہ  بی بی کے وارنٹ جاری

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں ملزم وکلاء کو چالان کی کاپیاں فراہم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں ملزم وکلاء کو چالان کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے غیر حاضری پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر زاہد محمود راجہ اور نازیہ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ عدالت نے حکم دیاکہ وارنٹ منسوخ کرانے پر دونوں ملزم وکلاء کو پانچ پانچ ہزار روپے زرضمانت جمع کرانا ہوں گے ، عدالت نے سماعت30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں