میو ہسپتال میں کانگو کا 14سالہ مشتبہ مریض داخل

میو ہسپتال میں کانگو کا 14سالہ مشتبہ مریض داخل

سفیان کے کانگو ، ڈ ینگی ، کورونا ٹیسٹ کے نمونہ جات حاصل کرلئے گئے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور میو ہسپتال میں کانگو کا 14سالہ مشتبہ مریض داخل کرایا گیا ہے ، سفیان میں کانگو وائرس کی علامات کے بعد پرائیویٹ روم میں داخل کرلیا گیا۔فرخ آباد مریدکے کا رہائشی سفیان مسوڑھوں سے خون، بخار اور قے کی علامات کے ساتھ ہسپتال لایا گیا ۔مشتبہ مریض سفیان کے کانگو کے علاوہ ڈ ینگی اور کورونا ٹیسٹ کے نمونہ جات حاصل کرلئے گئے ہیں۔مریض کو ایسٹ میڈیکل وارڈ سے پرائیویٹ روم میں شفٹ کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر افتخار ڈائریکٹر میو ہسپتال لاہور کا کہنا ہے کہ ابھی مریض مشتبہ ہے قبل از وقت کانگو بارے کہنا مشکل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں