پختونخوا اسمبلی:سزاؤں کے بڑھانے یاکم کرنے سے متعلق بل منظور

پختونخوا اسمبلی:سزاؤں کے بڑھانے یاکم کرنے سے متعلق بل منظور

ایک جیسے جرم میں مختلف شواہد ،عمر اورحالت کی بنیاد پر سزامیں کمی یا زیادتی کی جاسکتی

پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوااسمبلی نے سزائوں کے تعین ،اسکی نوعیت ،سزائوں کے بڑھانے یاکم کرنے سے متعلق بل کو متفقہ طو رپر پاس کرلیا جس کے تحت ایک جیسے جرم میں مختلف شواہد ،عمر اورحالت کی بنیاد پر سزاؤں میں کمی یا زیادتی کی جاسکتی ہے ۔ بل کے تحت کسی مجرم کوسزادینے کامقصدمجرم کی بحالی،عوم کاتحفظ اورجرائم کاسدباب کرنا ہے ، سزاکے بڑھانے اورتخفیف کافیصلہ جرم کی نوعیت کیساتھ ہوتاہے ۔مجرم کی عمر،جرم کامقام،شواہد،ذہنی حالت،ندامت کی بنیادپرسزامیں کمی یااضافہ کیاجاسکتاہے ۔ حکومت سزائوں کے تعین کیلئے ایک کونسل کے قیام کاتعین کریگی ، اس کے علاوہ 6ماہ سے لیکر25سال تک کی سزائوں کومختلف شیڈول میں تقسیم کیاگیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں