ترک اداکار فراڈکیس: ملزم کاشف کی درخواست ضمانت خارج

ترک اداکار فراڈکیس: ملزم  کاشف کی درخواست ضمانت خارج

کینٹ کچہری نے ترک اداکار اینگن التان کو پاکستان بلا کر فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی درخواست ضمانت خارج کر دی

لاہور(عدالتی رپورٹر) تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے نظر اقبال اور زنیرہ فاروق نے دلائل دیئے ۔ ملزم نے ترک اداکار کو جعلی چیک دیئے جس پر اداکار نے پاکستان ایمبیسی سے رابطہ کیا ۔ ملزم کے خلاف آئی جی پنجاب کے حکم پر نوسربازی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں