لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا  عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس نے جامعہ حفصہ کے منتظمین اور لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غیرقانونی اسلحہ رکھنے ، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔اسلام آباد پولیس کے اہلکار جامعہ حفصہ سے امارات اسلامی کا پرچم اتروانے کیلئے پہنچے تھے جہاں انہیں مولانا عبدالعزیز نے دھکمیاں دیتے ہوئے کہا اس نوکری پر لعنت بھیجو ، طالبان آئیں گے ، پاکستان کے طالبان آپ کا حشر کردیں گے ،بعدازاں پولیس نے جامعہ حفصہ پر لہرایا گیا امارت اسلامی کا جھنڈا بھی اتروا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں