4گھروں،2دکانوں میں ڈکیتی،کئی راہگیربھی لٹ گئے

4گھروں،2دکانوں میں ڈکیتی،کئی راہگیربھی لٹ گئے

ڈیفنس،سندر،مانگامنڈی،شفیق آبادسمیت مختلف علاقوں میں وارداتیں

لاہور(خبر نگارسے)4گھروں،2دکانوں میں ڈکیتی کے دوران لاکھوں کامال لوٹ لیاگیا،کئی راہگیربھی لٹ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں لقمان کے گھر سے5لاکھ کی نقدی، زیور، سامان، سندر میں یاسر کے گھر سے 3لاکھ نقد ، زیور اور سامان، مانگا منڈی میں احسان کے گھر سے اڑھائی لاکھ کا سامان، شفیق آباد میں محمود کے گھر سے 2لاکھ کی نقدی ، زیور اور سامان ، بادامی باغ میں ایاز اور اہلخانہ سے ایک لاکھ نقدی اور سامان، شادباغ میں عمران ڈار اور فیملی سے ایک لاکھ کا سامان، لوئر مال میں عاصم اور اہلخانہ سے 2 لاکھ روپے ، باٹا پور میں رزاق کی دکان سے 1لاکھ نقدی اور موبائل فون، کاہنہ میں عبیر احمد کی دکان سے 1لاکھ کا سامان،ریس کورس میں الیاس سے 50ہزار اور موبائل ، ستوکتلہ میں مجید سے 15ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا گیا ۔اسلام پورہ میں عامر سے 40ہزار اور موبائل، کوٹ لکھپت میں راحیل سے 25ہزار اور موبائل ، مغل پورہ میں وقاص سے 20ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ گلبرگ سے دانیال ، نصیرآباد سے محسن اور چوہنگ سے قیصر کی گاڑیاں جبکہ ٹاؤن شپ سے حیدر ،باٹا پور سے فرقان ،گلشن اقبال سے ندیم ، ملت پارک سے راشد کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں