اسلام آباد:ملزم کو چھڑانے کیلئے پولیس سے ہاتھاپائی ،فائرنگ

اسلام آباد:ملزم کو چھڑانے کیلئے پولیس سے ہاتھاپائی ،فائرنگ

پولیس حراست سے ملزم کو چھڑوانے اور پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں کھنہ پولیس نے درجن بھر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اسلام آباد (خبر نگار ) اس حملے میں ملزم کو حملہ آور چھڑا کرلے گئے ،نواز ایس آئی نے پولیس کو بتایاکہ 279سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں ملزم شاہ زیب کو گرفتار کیاتو ملزم کے بھائیوں اور دیگر نے پولیس کے ہاتھا پائی کی اور ملزم کو چھڑوالیا، ملزم نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرکے انھیں جان سے مارنے کی کوشش کی ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں