محمد ریاض صدر لیبرلیگ یونین ماڈل ٹائون سوسائٹی منتخب

محمد ریاض صدر لیبرلیگ یونین ماڈل ٹائون سوسائٹی منتخب

محمد رشید سرپرست اعلیٰ، غلام فرید چیئرمین ، شمائل سعادت ملک جنرل سیکرٹری ، چیئرمین الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کیا، کارکنوں کو مایوس نہیں کرینگے ، نومنتخب صدر

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان لیبر لیگ دی یونین کوآپریٹو ماڈل ٹاؤن سوسائٹی لمیٹڈ، ماڈل ٹاؤن لاہور کے سالانہ الیکشن مکمل ہوگئے ، گزشتہ روز الیکشن کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رزلٹ کے مطابق محمد رشید سرپرست اعلیٰ، غلام فرید چیئرمین، محمد ریاض صدر، محمد بشیرسینئر نائب صدر، ریاض پیٹر نائب صدر، شمائل سعادت ملک جنرل سیکرٹری ، ظہیر عباس ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، معظم علی خان جوائنٹ سیکرٹری، صدا حسین فنانس سیکرٹری ، سجاد علی پروپیگنڈا سیکرٹری اور فرزند علی آفس سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین احمد رضا خان کی طرف سے تمام امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے اعلان کے بعد کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اور کامیابی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی ۔ اس موقع پر نو منتخب صدر محمد ریاض اور جنرل سیکرٹری شمائل ملک نے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے دوبارہ اعتماد کرتے ہوئے ہمیں منتخب کیا ، ہم آپ کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ، ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کریں گے اور آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں