پنجاب میں31،ملک میں کوروناسے مزید71اموات

پنجاب میں31،ملک میں کوروناسے مزید71اموات

2580نئے کیسز،لاہورمیں10افرادجاں بحق،شرح 8.4 فیصدپرآگئی

اسلام آباد،لاہور(اے پی پی،اپنے سٹاف رپورٹرسے )ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 71 اموات ہوئیں جن میں سے 24 وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔ این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں 2580 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ دوسری جانب 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا سے 10 جبکہ صوبہ بھر میں 31 اموات رپورٹ ہوئیں۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا صوبہ بھر سے 1185 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ لاہور 635، ملتان 88، راولپنڈی 75، فیصل آباد 38، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 27 ،27 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ صوبہ بھر میں مجموعی مثبت شرح 5.8 فیصد، لاہور 8.4 فیصد، راولپنڈی 9.1 فیصد، فیصل آباد 5.7 فیصد، ملتان 9.8 فیصد اور گوجرانوالہ میں 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں 15سے 17برس تک کے نوجوانوں کی کورونا ویکسی نیشن آج سے شروع ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں