نیویارک :شہریارآفریدی کے اعزاز میں پاکستانیوں کا ظہرانہ فیشن ڈیزائنرنتاشاخان کی ملاقات

 نیویارک :شہریارآفریدی کے  اعزاز میں پاکستانیوں کا ظہرانہ  فیشن ڈیزائنرنتاشاخان کی ملاقات

معروف فیشن ڈیزائنر نتاشا خان نے نیو یارک میں چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر شہریار آفریدی سے ملاقات کی

لاہور (لیڈی رپورٹر سے )پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے شہر یار آفریدی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں ہر شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، ظہرانے کے بعد فیشن آئی کون نتاشا خان سے ملاقات ہوئی۔نتاشا خان نے شہریار آفریدی کو بتایا کہ وہ امریکا میں پاکستانی روایتی ملبوسات کو فروغ دے کر کلچرل لباس کی نمائش منعقد کر کے پاکستان کا نام روشن کررہی ہیں، شہریار آفریدی نے فیشن کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنے پر انہیں سراہا۔نتاشا خان نے حال ہی میں امریکا میں مینا بازار کا بھی انعقاد کیا جسے پاکستانی کمیونٹی نے خوب سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں