وزیراعظم تقریروں تک محدود، عمل کا خانہ خالی:سراج الحق

وزیراعظم تقریروں تک محدود، عمل کا خانہ خالی:سراج الحق

میری لڑائی ن لیگ، پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف سے نہیں، نظام کیساتھ ، افغانستان کو امریکا وچین نہیں، اپنی نظر سے دیکھنا ہو گا، گوجرانوالہ بارسے خطاب

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر، نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جہاں جج اور وکیل مظلوم ہوں وہاں عام آدمی بھی مجبور ہی ہو گا،میری لڑائی ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ساتھ نہیں نظام کے ساتھ ہے ، 74 سال بعد بھی وہ پاکستان نہیں بن سکا جو قائد اعظم چاہتے تھے ، مہنگائی بہت بڑھ گئی ۔ جب آپ مافیا کا ہیلی کاپٹر استعمال اور وہ آپ کا کچن چلائیں گے تو وہ پیسے تو پورے کریں گے ،تین سال سے وزیر اعظم تقریروں، دعوؤں ، وعدوں تک محدود،عمل کا خانہ خالی ہے ، ہمیں افغانستان کو امریکا اور چین کی نظر سے نہیں اپنی نظر سے دیکھنا ہو گا، حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی ہی نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم بار ہال میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ انوکھی حکومت ہے جو ریورس گیئر پر ہے لیکن آگے کی طرف سفر کا دعویٰ کرتی ہے ۔ امیرجماعت اسلامی نے عزم نو کنونشن میں نئے اراکین سے حلف لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں