جی ایس پی پلس سٹیٹس ،ہنگری کاپاکستان کی حمایت کا اعلان

جی ایس پی پلس سٹیٹس ،ہنگری کاپاکستان کی حمایت کا اعلان

گورنرپنجاب کی ہنگری کے وزرا ،دفتر خارجہ کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ،اے پی پی )گور نر پنجاب کی دورہ یورپ کے دوران ہنگری کے وزرا ،دفتر خارجہ کے ذمہ داروں،یورپی پارلیمنٹ کے رکن اور آسٹر یا کے بزنس کیمونٹی کے نمائندگان سے ملاقاتیں ہوئیں۔ہنگری نے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر سرور نے ہنگری میں سیکرٹر ی فارٹر یڈ ر سٹین ایز بیج ، ہنگری کے رکن یورپی پارلیمنٹ ارنو سکالر بیروس ،جارج لے گلواز سمیت وزرا سے ملاقاتیں کی ۔ چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان ہنگری کیساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے حوالے سے ہنگری کے تعاون کی یقین دہانی خوش آئند ہے ۔گور نر سرور نے کہا کہ کرتارپور اقلیتوں کی مذہبی آزادی کے حوالے سے پاکستان کا تاریخی اقدام ہے

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں