کرپشن ملک کیلئے چیلنج بن چکی، ہر قیمت پرختم کرناہوگا:چیئرمین نیب

کرپشن ملک کیلئے چیلنج بن چکی، ہر  قیمت پرختم کرناہوگا:چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ نسلوں کیلئے ایک بہتر اور خوشحال پاکستان کرپشن کے خلاف کوششوں سے ہی ممکن ہے ،

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) انہوں نے کہا کرپشن کا ارتکاب کرنے والا اپنی حیثیت اور اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ذاتی فوائد سمیٹتا اور بددیانتی کا مرتکب ہوتا ہے ،اس میں رشوت اور مالی بدعنوانی بھی شامل ہے جو کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے زہر قاتل ہے ، پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے لئے ہرقیمت پر کرپشن کو ختم کرنا ہو گا، چیئرمین نیب نے کہا کرپشن ملک کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے ، ترقی یافتہ ملکوں میں ایسے پائیداراقدامات کئے گئے جن کے ذریعے کرپشن کم ترین سطح پر آ گئی ہے ، انہوں نے اس کیلئے انفراسٹرکچر بنایا ہے لیکن ترقی پذیر ملکوں میں ابھی یہ تشکیل کے مرحلہ میں ہے ، چیئرمین نیب نے کہاپاکستان میں منی لانڈرنگ ، کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بڑے چیلنجز ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں