میاں صاحب خفیہ راستے بند، دو رنگی چھوڑ دیں،قمرزمان کائرہ

میاں صاحب خفیہ راستے بند، دو رنگی چھوڑ دیں،قمرزمان کائرہ

جیالوں نے پرانی یادیں تازہ کر دیں، این اے 133 میں انتخابی جلسے سے خطاب

لاہور(دنیا نیوز )پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب دو رنگی چھوڑ دو،خفیہ راستے بند کرو،پانچ دسمبر کا فیصلہ پورے پاکستان کا فیصلہ ہو گا،حکومت کے جتنے دن ہیں، اسکے ذمہ دار میاں صاحب ہیں،این اے 133میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کی چھٹی کرا دینی تھی،جس روز پنجاب کی حکومت گری، اگلے روز وفاقی گر جانی تھی۔مگر مریم حکومت کے پانچ سال پورے کرانا چاہتی ہیں،مگر ہم حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ن لیگ والے کہتے تھے استعفے دیں ، انہوں نے ہماری بات نہیں مانی، ن لیگ لاہورکے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنا چاہتی تھی،یہ سینٹ کا الیکشن بھی نہیں لڑنا چاہتے تھے ۔پی ڈی ایم بلاول اور زرداری صاحب نے بنائی تھی،وزیر اعظم بات بات پر یو ٹرن لیتا ہے ،عمران کو مدینے کی میم بھی نہیں آتی ،عمران کو ساتھیوں اور اتحادیوں نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ خان تیری دوڑیں لگ گئی ہیں اس لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن ملتوی کر دیا۔کاش پی ٹی آئی بھی میدان میں ہوتی تو انہیں عوامی غیض و غضب کا پتہ چل جاتا،جیالوں نے این اے 133میں پرانی یادیں تازہ کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں