صادق سنجرانی کا سپیکر لوک سبھا کی دعوت پربھارت جانے سے انکار

صادق سنجرانی کا سپیکر لوک سبھا کی  دعوت پربھارت جانے سے انکار

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی دعوت پر بھارت جانے سے انکار کر دیا

اسلام آباد ( نامہ نگار ،این این آئی)ذرائع کے مطابق سپیکر بھارتی لوک سبھا نے صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔صادق سنجرانی کی جانب سے دعوت کے جواب میں کہا گیا کہ 5 اگست کے غیرقانونی اقدام کی واپسی تک کسی بھارتی تقریب میں نہیں جاؤں گا، کشمیریوں کی خصوصی حیثیت والی آئینی شقیں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھایا گیا ۔واضح رہے کہ لوک سبھا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگاجس سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں