خواجہ آصف کیخلاف 2مزید انکوائریاں شروع

خواجہ آصف کیخلاف 2مزید انکوائریاں شروع

نیب لاہور نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کیخلاف 2مزید انکوائریاں شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پر بطور وزیر نندی پور پاور پراجیکٹ بلیک لسٹ کمپنی کو دینے کے الزامات ہیں

لاہور (نمائندہ دنیا )خواجہ آصف نے بلیک لسٹ چائنیز کو پراجیکٹ کا ٹھیکہ دلوایا اور مبینہ طور پر کمیشن حاصل کیا،خواجہ آصف نے بطور وزیر واٹر اینڈ پاور بجلی مہنگے داموں بنانے کی منظوری دی۔خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے پانی کی بجائے پٹرول سے بجلی بنانے کی منظوری دی، نیب ترجمان نے ان شکایات کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں