کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل ،دنیا بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے :پاکستان

کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل ،دنیا  بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے :پاکستان

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے ،جعلی مقابلوں اورنام نہاد "کریک ڈائون و گھر گھر تلاشی" کے دوران بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے

اسلام آباد (اے پی پی، این این آئی )عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لئے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے اور تناز ع کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دو ماہ سے بھی کم عر صہ میں قابض بھارتی افواج نے 35 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ سری نگر میں 24 نومبر کو جعلی مقابلے میں مزید تین کشمیریوں کو شہید کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں