پنجاب:قیدیوں کی خوراک کیلئے فنڈز کی کمی ،غذائی اشیا کی ترسیل بند

پنجاب:قیدیوں کی خوراک کیلئے  فنڈز کی کمی ،غذائی اشیا کی ترسیل بند

لاہور سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی خوراک کے لیے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے

لاہور (خبر نگار سے )جیلوں کے کھانے کے لئے 1ارب 10کروڑروپے کے فنڈز محکمہ خزانہ نے جاری نہیں کئے ۔رواں مالی سال حکومت نے قیدیوں کے کھانے پینے کے لئے 1ارب 30کروڑ کے فنڈزمختص کئے ہیں۔جیل ذرائع کے مطابق جیلوں کورواں مالی سال میں 50ہزارسے زائد قیدیوں کے لئے 1ارب 90 کروڑسے زائد کے فنڈز درکار ہیں۔گزشتہ مالی سال کے 40کروڑ کے فنڈز بھی ٹھیکیداروں کو واجب الادا ہیں۔گزشتہ سال کی ادائیگیاں نہ کرنے سے متعدداشیا کا کنٹریکٹ جاری نہ ہوسکا۔کنٹریکٹ جاری نہ ہونے سے جیل حکام کوغذائی اشیا کی خود خریداری کرنا پڑرہی ہے ،اگر حکومت نے فنڈز جاری نہ کئے تو جیلوں میں قیدیوں کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں