فیلڈ دفاتر ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کریں ، چیئرمین ایف بی آر

فیلڈ دفاتر ٹیکس گزاروں کے مسائل  فوری حل کریں ، چیئرمین ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے چیئرمین ڈاکٹرمحمداشفاق احمد نے فیلڈ دفاتر کو ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل فوری طور پرحل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایف بی آر ہیڈکوار ٹرز میں ای کچہری کے دوران ٹیکس گزاروں کی شکایات سنتے ہوئے کہی۔چیئرمین ایف بی آرنے ای کچہری کے ذریعے ٹیکس گزاروں کی آن لائن شکایات سنیں ۔چیئرمین ایف بی آر نے یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے ایف بی آر ہر ممکن اقدامات کررہا ہے ۔ ٹیکس گزاروں کویقین دلایاکہ ان کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں