شفقت محمود کی منظور وٹو کے گھر حویلی لکھا آمد،جہانزیب وٹو کی پارٹی میں شمولیت خوش قسمتی :وزیر تعلیم

 شفقت محمود کی منظور وٹو کے گھر حویلی  لکھا آمد،جہانزیب وٹو کی پارٹی میں  شمولیت خوش قسمتی :وزیر تعلیم

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے کہا ہے کہ یکساں نصاب کانفاذ پورے ملک میں ہوگا

لاہور،اوکاڑہ(نامہ نگار ،دنیا نیوز، خبر ایجنسیاں) سموگ پر قابو پانے کے لئے پنجاب حکومت کوشاں ، ہماری کوشش ہے کہ سکول بند نہ کریں جبکہ امتحانات وقت پر لینے کافیصلہ کیا ہے ، اتوار کو لاہور میں گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا دعا ہے کہ اس طرح کے مزید ٹورنامنٹ ہوتے رہیں، کھیل کے میدان آباد ہونے سے صحت مندمعاشرتی سرگرمیاں جنم لیتی ہیں، جسمانی ورزش کے حوالے سے گالف کے کھیل کی بڑی اہمیت ہے ،شفقت محمود کا کہنا تھا کورونا میں پاکستان نے اچھی حکمت عملی اپنائی جبکہ صاف و شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔ وفاقی وزیر تعلیم نجی دورہ پر اوکاڑہ کے قصبہ حویلی لکھا آئے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو کے گھر گئے ،وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پاکستان تحریک انصاف مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے ۔ پٹرول کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں بڑھی جس کا اثر پاکستان میں پڑا ہے ۔وفاقی وزیر نے جہانزیب وٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں آپکی شمولیت ہماری خوش قسمتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں