عمران خان کے استعفے تک تحریک جاری رکھیں گے :احسن اقبال

 عمران خان کے استعفے تک تحریک جاری رکھیں گے :احسن اقبال

ووٹ دینے والے پوچھیں نیا پاکستان کا خواب بیچ کر ڈرائونا پاکستان کیوں دکھایا گیا ، 16 ہزار ارب قرض نئی حکومتوں کیلئے پھانسی کا پھندا ہوگا،تعزیتی ریفرنس سے خطاب

نارووال ( خبر نگار ، نیوز ایجنسیاں ) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپنی تحریک اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک عمران خان سے عوام استعفٰی نہیں لے لیتے ، حکومت نے ہر شعبے کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ۔ جنہوں نے نئے پاکستان کے نام پر ووٹ دیا ، وہ عمران خان کا احتساب کریں کہ ان سے دھوکا کیوں کیا گیاہے ؟ نیا پاکستان کا خواب بیچ کر انہیں ڈرائونا پاکستان کیوں دکھایا۔ایم حفیظ اﷲ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے 39 ماہ میں 16 ہزار ارب قرض لے کر ایک اینٹ نہیں لگائی، یہی قرض آنے والی حکومتوں کیلئے پھانسی کا پھندا ہوگا، کوو ڈ کے نام پر حکومت 40 ارب کا گھپلا کر چکی ۔ اتوار کو نارووال میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ہر شعبے کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ، آج کوئی بھی شخص اپنے وسائل میں رہ کر اپنا بجٹ نہیں چلا سکتا۔ مسائل کا واحد حل ملک میں نئے انتخا بات ہے ، ملک کے اندر گیس کا جو بحران ہے اس کی مذمت کرتا ہوں ۔موجودہ حکو مت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوچکی ہے ۔ عمران نیازی نے مافیا کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں