کوروناکے مزید6مریض جاں بحق،372نئے کیسزرپورٹ

کوروناکے مزید6مریض جاں بحق،372نئے کیسزرپورٹ

مثبت کیسزکی شرح0.82ریکارڈ،مجموعی اموات28ہزار767ہوگئیں

لاہور(دنیانیوز،ہیلتھ رپورٹر)ملک میں کورونا کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 6 مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ این سی او سی کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 767 ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 452 ہے ۔ اعداد وشمار کے مطابق 372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک میں 12 لاکھ 86 ہزار 825 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 12 لاکھ 45 ہزار 606 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.82 ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں کورونا کے کیسز کا گراف گرنے لگا ہے ۔ 24 گھنٹے کے دوران 74 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث ہلاک 2 افراد کا تعلق لاہور سے ہے ۔ لاہور میں کورونا کے 35، راولپنڈی، قصور 11،11، خانیوال اور سرگودھا سے 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں