سونے کی فی تولہ قیمت میں850روپے کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت  میں850روپے کمی

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں1ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1821 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی  قیمت850روپے کمی سے 1لاکھ24ہزار750اوردس گرام سونے کی قیمت729روپے کمی سے 1لاکھ6ہزار953 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1450 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں