راوی ریورمنصوبہ عمران کے خواب کی تکمیل :حسان خاور

راوی ریورمنصوبہ عمران کے خواب کی تکمیل :حسان خاور

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومتِ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ دریائے راوی کے دونوں کناروں پر 46 کلومیٹر لمبے حصے پر راوی ریور فرنٹ منصوبہ عمران خان کے خواب اور ویژن کی تکمیل ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ شاہکار منصوبہ بے ہنگم شہری پھیلاؤ کو روکنے ، پانی کی گرتی سطح کو بلند کرنے اور دریائے راوی کو بحال کرنے میں مدد کرے گا۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ راوی ریور فرنٹ کا پہلا زون چاہار باغ شروع کیا جا چکا ہے ۔ وزیر اعلیٰ بزدار نے زیادہ آبادی، ٹریفک کی بھیڑ، آلودگی اور پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے اس منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کا حکم دیا ہے ۔

حسان خاور نے کہا کہ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 15,000 ایکڑ پر محیط ہوگا جس میں سیفائر، ایگری، نالج، ایمرلڈ بے ، ٹوپاز بلاک، بیراجز اور جھیل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راوی سٹی صوبے میں نجی سرمایہ کاری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ذریعے زرمبادلہ لائے گا۔ یہ پراجیکٹ دریائے راوی کو ریچارج بھی کرے گا، اور ہاؤسنگ، تعمیراتی صنعت اور دیگر متعلقہ صنعتوں کے ذریعے لاکھوں ملازمتیں پیدا کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں