اپوزیشن ان ہائوس تبدیلی کے خواب دیکھنا چھوڑدے :گورنر

اپوزیشن ان ہائوس تبدیلی کے خواب دیکھنا چھوڑدے :گورنر

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )گور نر پنجاب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے ملاقات کی ۔

 گورنر کاکہناتھا اقتدار سے آؤٹ اپوزیشن ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ۔ملاقات میں سیاسی وحکومتی امور ،گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔گورنرپنجاب نے کہا اتحادی جماعتیں اور تحر یک انصاف وزیر اعظم کی کپتانی میں متحد ہیں۔مخالفین مارچ میں مارچ کر یں یا فروری میں کپتان انکے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے ۔ پورے ملک میں یکساں ترقی حکومت کا مشن ، گلگت کے عوام کو بھی خوشحال او ر مضبوط بنائیں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں