جماعت اسلامی کا 6فروری سے ملک بھرمیں دھرنوں کا اعلان

جماعت اسلامی کا 6فروری سے ملک بھرمیں دھرنوں کا اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے عوامی مسائل کے حل کیلئے 6فروری سے ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان کردیا۔

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے صوبائی اجلاس کے بعد سید مودودیؒ بلڈنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کے بجائے 40چوروں کی حکومت ہوتی ہے ، جونادیدہ اشاروں پرہربارنیا علی بابا منتخب کرکے قوم پرمسلط کرتے ہیں،جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور ظالمانہ نظام کے خلاف 101احتجاجی دھرنے دے گی، 6فروری سے تحصیل،صوبائی وقومی حلقوں اور ضلعی ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی دھرنوں کاآغازہوجائے گا، جس کی پلاننگ کرلی گئی۔

مارچ میں اسلام آباد کافیصلہ کن دھرنا حکومت کے ہوش اڑانے کے لیے کافی ہوگا، عمران خان سے حکومت نہیں چل پارہی، وہ عوام کی جان چھوڑ دیں،امیرالعظیم نے کہاعوام کا ووٹ بیلٹ باکس میں دفن کردیاجاتاہے ، ہماری جنگ کسی ایک پارٹی یاحکومت سے نہیں بلکہ اس استعماری نظام سے ہے جو اشرافیہ کے محلات کوتحفظ دیتا اور غریب کی جھونپڑی کوزمین بوس کرتا ہے ،کچھ عرصے بعد نیابت کھڑ ا کیا جاتا ہے جب عوام اس سے نجات کیلئے جدوجہد شروع کرتے ہیں، توامید کے نام پرنیا گھوڑا میدان میں اتاردیا جاتا ہے ، مختلف پارٹیوں کے جھنڈے اٹھا کرہربارحکومت کا حصہ بننے والے ظالم جاگیرداراورکرپٹ سرمایہ دارعوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ، جماعت اسلامی اس قوم کیلئے امیدہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں