بلال یاسین پر حملے میں ملوث ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

بلال یاسین پر حملے میں ملوث  ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

لاہور (اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت نے لیگی رہنما بلال یاسین پر حملے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 فروری تک توسیع کر دی ۔

 ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل تاحال مکمل نہ ہو سکا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔سی آئی اے کوتوالی نے دو ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش کیا۔عدالت نے شناخت پریڈ کے لئے ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا۔ ۔ملزمان کو سخت حفاظتی اقدامات میں پیش کیا گیا ۔ملزمان ماجد حسین اور قاصد اکرم کو چہرے ڈھانپ کر پیش کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں