پنجاب کے 32 اسسٹنٹ کمشنرز اور ایف بی آر کے 26 افسر تبدیل

پنجاب کے 32 اسسٹنٹ کمشنرز اور ایف بی آر کے 26 افسر تبدیل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ،اکنامک رپورٹر) پنجاب کے 32اسسٹنٹ کمشنر زاورایف بی آرکے 26افسر تبدیل کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ ذ یشان نصراللہ رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر لاہور فیضان احمد ریاض کو او ایس ڈی بنادیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید کاتبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی ، قرۃ العین ظفر سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ آفس کا تبادلہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ تعینات کردیا ہے ۔حامد رشید جنرل اسسٹنٹ ریونیو ٹو لاہور کا تبادلہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ تعینات کردیا گیا۔ مرحبا نعمت اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلا ، رمیض ظفر منچن آباد،عثمان سکندر کامونکی تعینات کردئیے گئے ،سلمان احمد کواسسٹنٹ کمشنرنارووال ، دلاور خان کو اسسٹنٹ کمشنرجھنگ لگا دیا گیا ، خرم شہزاد کو اسسٹنٹ کمشنر فتح جھنگ ،امبرین چودھری کو اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ ، ظہور احمد کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی ،محمد قاسم محبوب کو احمد پور ایسٹ تعینات کر دیا گیا ۔محمد نعیم بشیر اسسٹنٹ کمشنر کروڑ پکا کا تبادلہ کرتے ہوئے خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔

ذوالفقار علی خان ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن خانیوال کا تبادلہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ پکا تعینات کردیا۔محمد اکبر او ایس ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں ،ماجد بن احمد او ایس ڈی کو حاصل پور ،صولت حیات وٹو کو اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ، عثمان اکرم کو خوشاب کا اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا، یاسر رضوان اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو او ایس ڈی بناتے ہوئے سیمل مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ تعینات کردیاگیا، محمد شاہد ، کامران بشیر ،میاں سرمد حسین ،اسسٹنٹ کمشنرچونیاں محمد رضوان الحق کواو ایس ڈی بنادیا ۔

خرم حمید اسسٹنٹ کمشنرکبیروالہ کا تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں لگا دیا گیا، آمنہ احسان کو اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ تعینات کردیا گیا، غزالہ کنول اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے او ایس ڈی بنادیا گیا، بلال بن عبدالحفیظ کو اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ تعینات کردیا گیا، سید عثمان منیر بخاری اسسٹنٹ کمشنربہاولنگر کا تبادلہ کرتے ہوئے سیلاں والی تعینات کردیاگیا، اسسٹنٹ کمشنر بھکر عبدالرزاق علی ڈوگر کا تبادلہ کرتے ہوئے او ایس ڈی بنادیا گیا ،تمام افسرجن کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے ان کو فوری طورپر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کے احکاما ت جاری کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایف بی آر نے گریڈ 20 کے 26 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔افسر لیلی غفور کا اسلام آباد سے کمشنر لاہور تبادلہ کر دیا گیا۔کمشنر موفیضہ اقبال کو آر ٹی او لاہور زون ون سے زون تھری تعینات کر دیا گیا۔کمشنر محمد عابد کا زون تھری سے زون ون ،کمشنر حمیرا مریم کا آر ٹی او لاہور سے سی ٹی او لاہور،کمشنر فضہ بتول کا سی ٹی او لاہور سے اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا۔کمشنر تقی قریشی کا سی ٹی او آڈٹ تھری سے انفورسمنٹ ون ، خالد فاروق میاں کا سی ٹی او لاہور سے ایل ٹی او ، کمشنر امتیاز احمد کا ایل ٹی او لاہور سے اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا۔ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ذوالقرنین علی شاہین کو فیصل آباد سے کمشنر سی ٹی او لاہور ، ڈائریکٹر ارم شبیر کو کمشنر سی ٹی او لاہور،نعمان ملک کو اسلام آباد سے کمشنر آر ٹی او لاہور تعینات کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں