پنجاب میں 30 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،وفاق کے 31 افسر تبدیل
لاہور(اپنے نامہ نگارسے ) پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے ، پنجاب کے 30اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیئے گئے ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ انڈسٹریز سید طاہر رضا کو سیکرٹری صوبائی محتسب تعینات کر دیا گیا۔
سیکرٹری محکمہ انہار جنوبی پنجاب محمد عبدالعامر خٹک کو کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضل کو کمشنر سوشل سکیورٹی تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سائرہ عمر کو ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد اصغر کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ فلیٹ لیفٹیننٹ (ر )عمران قریشی کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔محمد میثم عباس کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ،منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز محمد طاہر کو ڈپٹی کمشنر ملتان ،کیپٹن ریٹائرڈرضوان قدیر کو ڈپٹی کمشنر گجرات تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر )بلال ہاشم کو تبدیل کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان کو ڈپٹی کمشنر چکوال تعینات کر دیا گیا۔جمیل احمد جمیل کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین محمد شاہد کو تبدیل کر دیا گیا ،ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب عثمان خالد خان کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا
محمد ذوالقرنین کو ڈپٹی کمشنر اٹک تعینات کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی شہزاد کو تبدیل کر دیا گیاڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کوڈپٹی کمشنر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس کو ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی تعینات کر دیا گیااحمد کمال مان کو ڈپٹی کمشنر جھنگ تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن (ر) علی اعجاز کو تبدیل کر دیا گیاڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ احمر نائیک کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد اویس ملک کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال گجر کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال ،محمد رفیق احسن کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال ،محمد نواز کو ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) محکمہ قانون تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نارووال صباء اصغر کو تبدیل کر دیا گیاڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن امتیاز شاہد کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ ،اللہ دتہ وڑائچ کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ کامران خان کو ڈپٹی کمشنر جہلم ،ڈپٹی کمشنر لودھراں کیپٹن (ر )شعیب علی کو ڈپٹی کمشنر خوشاب لگا دیا گیا۔ آغا ظہیر عباس شیرازی کو ڈپٹی کمشنر لودھراں تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کو ڈپٹی کمشنر میانوالی ،زاہد سہیل کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چینوٹ عاصم جاوید کو تبدیل کر دیا گیا،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ کیپٹن (ر) ندیم ناصر کو ڈپٹی کمشنر چینوٹ تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت پنجاب تعینات کر دیا گیا شاہد فرید کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کر دیا گیا۔
پٹی کمشنر رحیم یار خان مہتاب وسیم اظہر کو او ایس ڈی بنا دیا گیاڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ موسیٰ رضا کو ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ،علی عنان کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ محمد انور کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ،ڈپٹی کمشنر بھکر عمران حامد کو ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب اوورسیز ذوالفقار بھون کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کر دیا گیا۔
اسلام آباد (نیوزپورٹر) وفاقی حکومت نے پنجاب و وفاق میں پولیس و سول بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں کی ہیں اور گریڈ 19 تا 22 کے 31 افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ 4افسروں کو گریڈ22میں ترقی دے دی گئی۔ سپیشل سیکرٹری تجارت، وفاقی سیکرٹری ریلوے ، ممبران وزیر اعظم معائنہ کمیشن سمیت آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کے تبادلے و تقرریاں کردی گئی ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد احسن یونس کو تبدیل کر کے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔ پولیس سروس گریڈ20 کے ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیاہے ۔ پنجاب میں تعینات پولیس سروس گریڈ20 کے افسر شارق جمال، سرفراز احمدفلکی،شیر اکبر ، اقبال دارا دیو،منیر احمد شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ نعیم احمد شیخ کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات کیاگیا۔ فیصل علی راجہ ، آغا محمد یوسف ، محمدسلیم ، ڈاکٹر اختر عباس کی خدمات پنجاب حکومت کو دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔
پولیس سروس گریڈ 19 سہیل ظفر چٹھہ اسلام آباد اور محمد فیصل کی خدمات اسلام آباد پولیس سے پنجاب حکومت ، یاسر آفریدی کی خدمات خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پولیس کے سپرد کردی گئیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ19 کے افسر فیصل احسن پیرزادہ اورنجیب عالم کی خدمات گلگت وبلتستان،طارق قریشی ،مہر شاہد زمان ،عمران رضا ، منصور احمد اور محمد علی کوپنجاب،ریاض احمد کو بلوچستان، عابد اﷲکو خیبر پختونخوا،عامر انصاری اور دادلو ظہورانی کے سندھ تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ کامرس اینڈ ٹریڈ سروس گریڈ21 کے افسر احمد مجتبیٰ میمن کو گریڈ22 میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری وزارت تجارت ، ریلوے سروس گروپ گریڈ21 کے افسر ظفر زمان رانجھا کو گریڈ22 میں ترقی دے کر وفاقی سیکرٹری ریلوے ، پاکستان پوسٹل سروس گریڈ21 کی افسر خالد ہ گلنار کو گریڈ22 میں ترقی دے کر ڈیپوٹیشن پر ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن تعینات کیاگیاہے ۔ پاکستان پوسٹل سروس کے گریڈ21 کے افسر ارشد خان کوگریڈ22 میں ترقی دی گئی ہے ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ21 کے افسر و ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی محتسب سیکرٹریٹ محمد اسد اسلاماہانی اور بلوچستا ن میں تعینات گریڈ20 کی افسر سارہ اسلم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔