غلاف کعبہ سینے کی ویڈیوشیئر
اسلام آباد(این این آئی)معروف گلوکار، سماجی کارکن ابرارالحق نے غلاف کعبہ اپنے ہاتھ سے سینے کی ویڈیو شیئر کردی۔
ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں ابرارالحق کو غلافِ کعبہ پر سوئی سے ٹانکے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ویڈیو کیساتھ جاری پیغام میں ابرار الحق نے لکھا کہ میرے والدین زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے کہ ان کے گناہ گار بیٹے کو اللہ تعالیٰ نے اس سال کے نئے غلافِ کعبہ پر سونے کے دھاگے سے ایک ٹانکا لگانے کی سعادت دی ہے ۔