گورنر نے پنجاب اسمبلی سے پاس 14 بلوں کی منظوری دیدی

گورنر نے پنجاب اسمبلی سے  پاس 14 بلوں کی منظوری دیدی

لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عوامی مفاد میں پنجاب اسمبلی سے پاس کئے گئے 14 بلوں کی منظوری دے دی۔

 منظورکردہ بلوں میں پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2022،پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(ترمیمی)بل 2020،پنجاب فنانس (ترمیمی)بل 2021،پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن، پرزرویشن، کنزرویشن اور مینجمنٹ(ترمیمی)بل 2021،پنجاب جنرل پروویڈنٹ انویسٹمنٹ فنڈ(ترمیمی)بل 2021، پنجاب ایریگیشن، ڈرینج اینڈ ریورز بل 2021،پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ (ترمیمی)بل 2021،پنجاب ویمن ہاسٹلز اتھارٹی بل 2021،صوبائی موٹر وہیکلز(ترمیمی)بل 2022،پنجاب پنشن فنڈ (ترمیمی)بل 2021،لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز بل 2022،پنجاب ہوم بیسڈ ورکرز بل 2021،پنجاب اربن امویو ایبل پراپرٹی ٹیکس (ترمیمی)بل 2021 اورپنجاب متبادل تنازعات کے حل(ترمیمی)بل 2023 شامل ہیں۔علاوہ ازیں مذکورہ بلوں کی منظوری کے باوجود گورنر سیکرٹریٹ کی طرف سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو مناسب طریقہ کار اور چینل کے ذریعے بلوں کو بھجوانے کی ایڈوائس کو دوبارہ دہرایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں