نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی بارے وکلا سے دلائل طلب

نواز شریف کی جائیداد  نیلامی کیخلاف حکم امتناعی  بارے وکلا سے دلائل طلب

لاہور(اپنے خبر نگار سے )احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ، عدالت نے فریقین کے وکلا سے درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی ۔

نیب نے درخواستوں پر جواب عدالت جمع کرا رکھا ہے ۔نواز شریف کے عزیز یوسف عباس اور دیگر نے بطور اعتراض کنندگان درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی سے ہمارے حقوق متاثرہ ہو نگے ۔ احتساب عدالت کو نئے قانون کے تحت 500 کروڑ سے کم مالیت کے کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ،اس ریفرنس میں ملزمان پر 13 کروڑ کی کرپشن کا الزام تھا ۔ جائیدادوں کی نیلامی کا حکم واپس لے کر نواز شریف کو بھی بری اور منجمد اثاثہ جات بحال کئے جائیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں